پاکستان کی شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت حملہ عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان نے شام میں ابو الظہور ایئربیس پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے شام کے ابو الظہور ایئربیس پر کیے گئے بلااشتعال حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔

پاکستان نے کہا ہے کہ اس طرح کی اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور ان سے خطے کے امن و استحکام کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان شامی عوام کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔

دفتر خارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے بین الاقوامی قانون کی بار بار خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والی کارروائیوں پر اسرائیل کو جواب دہ بنائے۔

WhatsApp
Get Alert