مولانا عبوری وزیراعظم بن کر شفاف الیکشن کروادیں، حمایت کروں گا، محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب عبوری حکومت کے وزیراعظم بن کر صاف شفاف الیکشن کروادیں میں حمایت کروں گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ حکومت چند دن کی مہمان ہے یہ طے ہے کہ مائنس عمران خان فارمولا قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ چہرے تبدیل کرنے سے پاکستان تبدیل نہیں ہوگا۔

گزشتہ روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں محمود اچکزئی نے کہا تھا کہ پاکستان مسائل میں گھرا ہوا ہے، ہرقیدی کو اس کا جائز اور قانونی حق ملنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سنگین سے سنگین مجرم بھی ہو تب بھی اس کا حق ہے کہ اس کا علاج کیا جائے، بچوں اور وکیل سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کی آپس میں ملاقاتیں اور مذاکرات ہوتے رہتے ہیں، پاکستان کے مسائل پر بات کرنے کے لیے ایک سے 2 دن مختص کیے جائیں۔

WhatsApp
Get Alert