جو مطلب پرست، جاہ پرست اور شاہ پرست، عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ آرڈر کو نہیں مانتے، وہ ملک میں جنگل راج چاہتے ہیں،بابر اعوان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر قانون دان بابر اعوان کا کہنا ہے جو مطلب پرست، جاہ پرست اور شاہ پرست، عمران خان کے علاج سے متعلق سپریم کورٹ آرڈر کو نہیں مانتے، وہ ملک میں جنگل راج چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا وہ بنیادی حقوق اور انسانی قدروں کی نفی کررہے ہیں۔ علاج، عمران خان کا حق ہے۔ لگتا ہے یہ حسینہ واجد کی بدروح سے متاثر ہیں۔اس وقت فوکس صرف اور صرف عمران خان کی صحت، سلامتی اور رہائی پر رکھیں۔

WhatsApp
Get Alert