پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کر اب دنیا میں شہریوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے: شرمیلا فاروقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کر اب دنیا میں شہریوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ سعودی عرب میں 5 ہزار غیر قانونی پاکستانی پاسپورٹ پکڑے جانے کے پیچھے کردار کون ہیں؟ یہ ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے جس پر توجہ دی جائے۔

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ 5 ہزار غیر قانونی پاکستانی پاسپورٹ تو صرف سعودی عرب میں پکڑے گئے دنیا بھر میں کتنے پاسپورٹ ہوں گے؟ ڈی جی پاسپورٹ کو طلب کیا جائے اور معاملے پر بازپرس کی جائے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ پاسپورٹ کے اس معاملے پر جگ ہنسائی ہوئی ہے، حکومت بتائے کہ اس حوالے سے اس کی کیا پالیسی ہے؟ یہ پورا معاملہ ہم سب کیلیے انتہائی باعث شرمندگی ہے۔

WhatsApp
Get Alert