بلال یاسین کے حملہ آور ایک سیاسی شخصیت نے پکڑوائے

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیوں کیا گیا، معمہ حل ہو گیا۔اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلال یاسین پر حملہ کرنے والوں نے ایک روز قبل گرفتاری پیش کر دی ہے۔ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں شوٹرز کو ایک سیاسی شخصیت نے سی آئی اے میں پیش کروایا۔ذرائع کے مطابق شوٹرز ماجد اور کاشف بلال گنج ہی کے رہائشی ہیں۔
دونوں شوٹرز لوئر مال میں جوئے خانے کے رکھوالے بھی رہے۔مزید بتایا گیا کہ بلال یاسین پر حملہ ایک دکان کے تنازعے پر کیا گیا تھا۔قبل ازیں نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال یاسین نے کہا کہ ٹانگ میں فریکچر کے باعث تکلیف ہے لیکن اپنی صحت کے بارے میں مطمئن ہوں، اللہ نے نئی زندگی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حملہ میاں وکی نامی شخص نے کروایا لیکن میں نواز شریف کا سپاہی ہوں گھبرانے والا نہیں۔

یاد رہے کہ 31 دسمبر کو لاہور کے موہنی روڈ پر موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم افراد نے مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ بلال یاسین کو ٹوٹل دو گولیاں لگیں تھیں۔ حملے میں ایک گولی بلال یاسین کے پیٹ کو چھو کر گزری ہے، زخم کی پٹی کر دی گئی ہے۔ بلال یاسین کی ہڈی پر لگنی والی گولی کا زخم زیادہ گہرا تھا۔
گذشتہ ہفتے مسلم لیگ ن کے رہنما بلال یاسین پر قاتلانہ حملے کے کیس کی تحقیقات سی آئی اے پولیس کے حوالے کی گئی تھی۔ بلال یاسین پر حملے کا مقدمہ تھانہ داتا دربار میں درج ہے، ڈی آئی جی انویسٹیگیشن نے مقدمے کی تفتیش سی آئی اے کو دینے کے احکامات صادر کیے۔ لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر حملے میں اب تک 6 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے شوٹرز کو پولیس تا حال گرفتار نہیں کر سکی۔ بلال یاسین پر ہونے والے قاتلانہ حملے سے متعلق دو دن قبل پولیس نے انکشاف کیا تھا کہ اس کیس میں دبئی اور برطانیہ سے گینگز آپریٹ کرنے والا انڈر ورلڈ مافیا کا کردار بھی سامنے آیا تھا۔

Recent Posts

نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ن لیگ کے قائد نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت…

1 min ago

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی اور وفاقی حکومت مکمل خاموش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں کئی روز سے صورتحال کشیدہ ‘ صوبائی…

8 mins ago

کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی اہلکاروں پر مسلح افراد کی فائرنگ

زامران(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں سیکورٹی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر…

18 mins ago

عمران خان کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ بند نہ ہوا تو اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے، علی امین گنڈاپور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اگر صوبے میں…

34 mins ago

’کٹ بھی اچھی، گانا بھی اچھا، لیکن ٹیم کا کیا کریں؟‘، ورلڈکپ کے لیے کٹ رونمائی پر شائقین کے دلچسپ تبصرے

لاہور (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی…

41 mins ago

ایکس (ٹوئٹر) کو پورن سائٹ کہنے پر جان اچکزئی پر سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)سابق صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو پورن سائٹ…

51 mins ago