عرب دنیا

سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں یومیہ کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ بن گیا اور مملکت میں وباء کے آغاز سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ 5,499 کیسز رپورٹ ہوگئے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سعودیہ میں مسلسل دوسرے روز کوویڈ وائرس کے نئے کیسز 5000 کے نشان سے اوپر رہے اور مملکت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5,499 نئے انفیکشن ریکارڈ کیے گئے ، اس دوران وائرس سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے 2 افراد کی موت ہوئی ، جس کے ساتھ ہی مملکت میں وائرس سے ہونے والی اموات 8,901 ہوگئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں عالمی وباء کے تصدیق شدہ انفیکشن کی کل تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 044 ہوچکی ہے اور اس وقت فعال کیسز میں سے 262 کی حالت تشویشناک ہے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کل 2,978 افراد وباء سے صحت یاب ہوئے، جس سے سعودیہ میں مہلک وائرس سے پاک ہونے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 55 ہزار 035 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ سعودیہ میں کورونا قابو سے باہر ہوچکا ہے جہاں یومیہ کیسز کی تعداد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور گزشتہ روز بھی نئے مریضوں میں تعداد 5000سے زیادہ تھی اور 5,362 نئے مریض سامنے آئے ، مملکت میں کورونا کیسز میں ہونے والے مسلسل اضافے کو مد نظر رکھتے ہوئے حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین میں آب زم زم کی تقسیم کے لیے اسمارٹ روبوٹ لانچ کردیا ، اسمارٹ روبوٹ اپنے کام کے دوران لوگوں سے ٹکرائے گا یا رکاوٹ نہیں بنے گا اور اس نے یورپی سی ایس سرٹیفکیٹ سمیت منظوری کے بہت سے سرٹیفکیٹ حاصل کیے ہیں ، روبوٹ فی راؤنڈ 30 بوتلیں تقسیم کرنے کے قابل ہو گا ، ہر راؤنڈ 10 منٹ تک جاری رہے گا ، یہ ایک وقت میں آٹھ گھنٹے کام کرتا ہے اور زمزم کے پانی کی بوتلوں کو لوڈ کرنے میں 20 سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔

متعلقہ خبریں