ہری مرچ میں وٹامن سی پایا جاتا ہے؟

(قدرت روزنامہ)وٹامن سی ایک ضروری غذائیت ہے جو مجموعی صحت کو برقرار رکھنے اور اندر سے ہماری پرورش میں مدد کرتا ہے۔ یہ نہ صرف ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہے بلکہ صحت مند ہاضمہ اور میٹابولزم کو برقرار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ 

وٹامن سی صحت مند اور چمکدار جلد کو فروغ دیتا ہے۔ سب سے بڑھ کر، جب سے وبائی بیماری شروع ہوئی ہے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں وٹامن سی کے کردار کی بڑی حد تک وکالت کی جاتی رہی ہے۔ 

اوٹاگو یونیورسٹی کے ایک محقق نے دعویٰ کیا ہے کہ وٹامن سی شدید کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ نتائج جریدے ’نیوٹریئنٹس‘ میں شائع ہوئے۔

اگرچہ مارکیٹ میں وٹامن سی کے متعدد سپلیمنٹس دستیاب ہیں لیکن ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ طویل عرصے تک فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے غذائی اجزاء کو خوراک کی شکل میں شامل کیا جائے۔

یہاں ماہرین آپ کو وٹامن سی کے کچھ قدرتی ذرائع کے بارے میں بتا رہے ہیں جن کی مدد سے آپ وٹامن سی کی مناسب مقدار حاصل کر سکتے ہیں۔ آئیے اُن غذاؤں پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

وٹامن سی کے قدرتی ذرائع:

نارنجی:

نارنجی وٹامن سی کے بہترین غذائی ذرائع کے طور پر پہچانی جاتی ہے۔ ایک مطالعے کے مطابق، 100 گرام نارنجی میں 53 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔ ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ اگر اس پھل کو اپنی خوراک میں شامل کرلیا جائے تو جسم سے وٹامن سی کی کمی دور ہوجائے گی۔

کیوی:

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ ایک چھوٹی کیوی 60mg (ascorbic acid) فراہم کرتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ روزانہ صرف ایک کیوی کھانے سے ہمارے مطلوبہ وٹامن سی کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ہری مرچ:

ماہر ین غذائیت کے مطابق، ہری مرچ میں 109 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے۔ لہٰذا اگلی بار اس مرچ کو اپنی پلیٹ سے پھینکنے سے پہلے سوچ لیں کیونکہ آدھی ہری مرچ آپ کے جسم کو وٹامن سی کی مناسب مقدار فراہم کر سکتی ہے۔

اسٹرابیری:

ہمیں صرف سُرخ، رسیلی اسٹرابیری پسند ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس پھل کے پاس اچھے ذائقے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہے؟ ماہر ین غذائیت کا کہنا ہے کہ اسٹرابیری کا صرف ایک پیالہ 98 ملی گرام وٹامن سی فراہم کرتا ہے۔

بروکلی:

بروکلی جسے ’شاخ گوبھی‘ بھی کہا جاتا ہے، یہ سبزی سرطان سے بچاؤ اور فائبر کے ساتھ ساتھ وٹامن سی سے بھی مالا مال ہے۔ ایک بروکلی میں اوسطاً ’130ایم جی‘ تک وٹامن سی پایا جاتا ہے۔

Recent Posts

فواد چودھری پریشان لگ رہے ہیں، سکون سے رہیں،لاہورہائیکورٹ کا سابق وفاقی وزیر کی سرکاری وکیل سے سرگوشی پراظہار برہمی

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فوادچودھری کی 36مقدمات میں ویڈیو لنک حاضری کی درخواست پر سماعت…

14 mins ago

انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان، محمد عامر، حسن علی، حارث رؤف شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا۔ لاہور میں…

16 mins ago

9 مئی: فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت ملتوی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائی کورٹ نے 9 مئی کیس سے متعلق سابق وفاقی وزیر…

20 mins ago

پی سی بی نے ابھی تک ورلڈکپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کیوں نہیں کیا ؟ حیران کن وجہ سامنے آ گئی

لاہور (قدرت روزنامہ )امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول میں اگلے ماہ ہونے والے آئی…

27 mins ago

آسٹریلیا کا بھارتی جاسوس نیٹ ورک بے نقاب ہونے کی تصدیق کرنے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے اعلیٰ عہدے پر فائز سرکاری وزراء نے ملک میں بھارتی…

33 mins ago

ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ملکی تاریخ میں منشیات کی سب سے بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام…

38 mins ago