الیکٹرک بائیک اسکیم: مریم نواز نے طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ کی وصولی روک دی


لاہور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روک دیا۔
مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سی ایم الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ کیلئے ماہانہ 3 ہزار روپے قسط کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ اسکیم کا دائرہ سرکاری ملازمین، جنرل پبلک اور ڈیلیوری بوائز تک وسیع کرنے کی بھی منظوری بھی دی گئی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ حکومت پنجاب ای بائیک پر انٹرسٹ اور انشورنس بھی ادا کرے گی، ای بائیک کے ساتھ ہیلمٹ اور سیفٹی راڈ مفت ملے گا جب کہ طلبہ کو ای بائیک کی دو روزہ مفت ٹریننگ دی جائے گی، طلبہ کو 6 ہفتوں کے اندر بائیک کی فراہمی کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے الیکٹرک بائیک اسکیم کے تحت طلبہ سے ڈاؤن پے منٹ وصول کرنے سے روکتے ہوئے اسی ہفتے ای بائیک پورٹل کھولنے کا حکم دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert