پی ٹی اے نے صارفین کو جعلی میسجز سے خبردار کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو جعلی کوریئر میسجز سے خبردار کردیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ جعلساز اکثر کوریئر کمپنیوں کے نام پر ڈیلیوری کے پیغامات یا ای میلز بھیجتے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان پیغامات میں آپ سے مشکوک لنکس پر کلک کرنے، فیس ادا کرنے، یا اپنا او ٹی پی شیئر کرنے کا کہا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ان لنکس پر ہر گز کلک نہ کریں اور نہ ہی اسے شیئر کریں۔

اس سے قبل پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا تھا کہ غیرملکی سموں کا غیرقانونی استعمال نہ کریں اور اپنی شناخت، مالی معلومات کا تحفظ کریں۔

غیرملکی سموں کی خریدوفروخت ناصرف غیرقانونی ہے بلکہ ان کا استعمال آپ کے لیے پریشانی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ ایسی سموں کے ذریعے کی جانے والی کالیں اور پیغامات آپ کی ذاتی، مالی معلومات کو غیرمحفوظ بناسکتے ہیں اور قانونی پیچیدگیوں میں بھی ڈال سکتے ہیں۔

ادارے کا کہنا تھا کہ ہمیشہ قریبی فرنچائز یا رجسٹرڈ آؤٹ لیٹ سے سم خریدیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ سم آپ کے نام پر رجسٹرڈ ہو۔

WhatsApp
Get Alert