بلوچستان میں ڈاکٹرز اور حکومت میں ڈیڈ لاک برقرار، مریض رل گئے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں ینگ ڈاکٹرز اور صوبائی حکومت کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے . بلوچستان حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان جاری ڈیڈ لاک کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے .

ہڑتال کے سبب سرکاری اسپتالوں میں او پی ڈیز اور ان ڈور سروسز بند ہوئے تین ماہ بیت گئے جس کے باعث بچوں، بزرگ اور خواتین مریضوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ہے .

صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے مریض نجی اسپتالوں کا رخ کرنے اور مہنگا علاج کرانے پر مجبور ہیں . واضح رہے کہ چند رو قبل اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے ینگ ڈاکٹرز نے ریڈزون جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ڈاکٹرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 20 ڈاکٹروں کو گرفتار کرلیا جب کہ اس دوران 6 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے .

. .

متعلقہ خبریں