سرفراز بگٹی مشکل حالات میں ذمہ داری نبھا رہے ہیں، اختلاف کریں مگر کام اور نیت کو بھی تسلیم کریں، ہبا فواد چوہدری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ہبا فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات میں صرف تنقید کرنا آسان ہے، فیصلے کرنا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مشکل حالات میں ذمہ داری لی ہے اور امن، گورننس اور عوامی مسائل پر واضح مؤقف کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔
ہبا فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اختلاف ضرور کریں، مگر کام اور نیت کو بھی تسلیم کرنا چاہیے۔ بلوچستان کو اس وقت سیاست نہیں بلکہ استحکام اور مضبوط قیادت کی ضرورت ہے۔

WhatsApp
Get Alert