25000 روپے حاصل کرنے کا سنہری موقع، رجسٹریشن کیسے کرائیں؟

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت دھان کے کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے رینٹل سبسڈی دی جائے گی۔
کاشتکاروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ وزیراعلیٰ کے پنجاب کلین ایئر پروگرام کے تحت 25 ہزار روپے رینٹل سبسڈی دی جائے گی۔
اس سبسڈی کا کون اہل ہے:
وہ کاشتکار جو سپر سیڈر استعمال کریں گے، وہ 5000 روپے فی ایکڑ اور زیادہ سے زیادہ 25000 روپے کی سبسڈی حاصل کر سکتے ہیں۔
کن علاقوں کے کسانوں کو ملے گی؟
یہ سبسڈی مخصوص اضلاع فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، چنیوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، وزیر آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، لاہور، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، ملتان، لودھراں، خانیوال، وہاڑی اور بہاولنگر شامل ہیں۔
رجسٹریشن کا طریقہ:
آن لائن رجسٹریشن کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pk اوپن کریں۔
