اقرار الحسن کا فوج سے کسی بھی سطح پر رابطے کی تردید، قرآن پر قسم کھانے کی پیشکش
بروزِ حشر مجھے رسولِ کریمﷺ کی شفاعت نصیب نہ ہو اگر میں نے اپنی صحافت یا عوام راج تحریک کے سفر میں سپاہی سے لے جرنیل تک، کسی بھی سطح کے فوجی سے کوئی رابطہ رکھا ہو، سربراہ عوام راج پارٹی کی گفتگو

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عوام راج پارٹی کے سربراہ اور صحافی اقرار الحسن نے اپنی صحافت اور سیاسی تحریک کے دوران فوجی افسران سے کسی بھی قسم کے رابطے کی تردید کرتے ہوئے سخت الفاظ میں قسم اٹھانے کی پیشکش کردی۔
ایک پروگرام میں میزبان احمد علی خان اور علی زئی کی جانب سے اقرار الحسن سے سوال کیا گیا کہ آپ قسم کھا کر بتائیں، کیا آپ سیکٹر کمانڈر سے ملتے ہیں؟ جس پر اقرار الحسن نے جواب دیا کہ اگر میں نے اپنے 21 سالہ صحافتی کیریئر یا عوام راج تحریک کے سفر کے دوران سپاہی سے لے کر جنرل تک کسی بھی سطح کے فوجی افسر سے رابطہ رکھا ہو تو وہ اللہ تعالیٰ اور رسولِ کریم ﷺ کی شفاعت سے محروم رہوں، میں کس قسم کی قسم کھائیں جس سے یقین آجائے۔
سوال: آپ قسم کھا کر بتائیں کہ کیا آپ سیکٹر کمانڈر سے ملتے ہیں؟؟
جواب: بروزِ حشر مجھے رسولِ کریمﷺ
کی شفاعت نصیب نہ ہو اگر میں نے اپنی صحافت یا عوام راج تحریک کے سفر میں سپاہی سے لے جرنیل تک، کسی بھی سطح کے فوجی سے کوئی رابطہ رکھا ہو۔ pic.twitter.com/JxA7LfznCZ— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) September 11, 2026
اقرار الحسن نے کہا کہ اگر ضروری ہو تو وہ مدینہ منورہ جا کر روضۂ رسول ﷺ پر قرآن مجید رکھ کر قسم کھانے کے لیے بھی تیار ہیں۔ اگر میں کسی کے کہنے پر کوئی بات کروں یا کسی کی خوشنودی کے لیے کچھ کہوں تو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا قہر نازل ہو۔ اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ انہیں ماننا ہے تو مانیں، ورنہ نہ مانیں، انہوں نے اپنی طرف سے دل کی بات کہہ دی ہے۔
