پمز اسپتال آتشزدگی واقعہ، جائزہ رپورٹ میں بڑا انکشاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پمز اسپتال میں آتشزدگی اور 14 نوزائیدہ بچوں کی اموات کے واقعہ کی ابتدائی جائزہ رپورٹ مکمل ہو گئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کو وزارت صحت کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ ماہ اسلام آباد میں سب سے بڑے سرکاری اسپتال پمز کی نرسری میں ہونے والی ہولناک آتشزدگی میں 14 نومولودوں کی اموات کے سانحے پر وزارت صحت کی ابتدائی جائزہ رپورٹ مکمل ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ اتھارٹی نے پمز اسپتال کی اسسمنٹ رپورٹ تیار کر لی ہے، جس میں اسپتال انتظامیہ کی جانب سے مختلف بے قاعدگیاں رپورٹ ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپتال کے انتظامی شعبے سمیت نرسنگ، کلینکل اور بائیو میڈیکل شعبوں میں بے قاعدگیاں رپورٹ ہیں۔

مذکورہ جائزہ رپورٹ جلد وفاقی وزیر صحت کو پیش کی جائے گی جب کہ آئی ایچ آر اے کی زیر نگرانی سبجیکٹ اسپیشلسٹ پمز کی تفصیلی انسپکشن کرینگے اور اسی رپورٹ کی بنیاد پر پمز اسپتال کی انتظامیہ کو بہتری کے لیے ہدایات دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی زیر نگرانی پمز اسپتال کی اسسمنٹ کی گئی۔ جائزہ ٹیم میں سرجیکل، میڈیکل، ایڈمن، نرسنگ، بائیو میڈیکل ماہرین شامل تھے۔

WhatsApp
Get Alert