کراچی میں گرمی اور حبس، پارہ 37 ڈگری چھونے کا امکان، بارش بھی متوقع

کراچی(قدرت روزنامہ) کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرینِ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہر میں آج 10 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران نمی کا تناسب 55 سے 85 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
