ایپل نے آئی او یس 27 کی اپ ڈیٹ جاری کر دی

نیویارک(قدرت روزنامہ)ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے دنیا بھر میں صارفین کے لیے آئی او ایس 27 کی اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے جس میں نئے فیچرز، کارکردگی میں بہتری اور مصنوعی ذہانت سے متعلق اہم تبدیلیاں شامل ہیں۔
نئے آپریٹنگ سسٹم میں لیکوئیڈ گلاس ڈیزائن میں مزید بہتری، ایپس کے لوڈ ہونے کی رفتار میں 30 فی صد تک اضافہ جبکہ اسپاٹ لائٹ، فوٹوز اور میل میں سرچ کے تجربے کو بھی نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
آئی او ایس 27 میں ایپل کی نئی سِری اے آئی بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ تاہم، یہ فی الحال بیٹا مرحلے میں ہے اور ابتدائی طور پر صرف انگریزی زبان میں دستیاب ہوگی۔ یورپی یونین میں سِری اے آئی کی سہولت ابتدا میں فراہم نہیں کی جائے گی۔
ایپل کے مطابق فرانسیسی، جاپانی، کوریائی، پرتگالی اور ہسپانوی زبانوں کی سپورٹ اکتوبر میں شامل کی جائے گی۔
آئی او ایس 27 کے ساتھ ایپل نے آئی پیڈ او ایس 27، میک او ایس 27، واچ او ایس 27 اور ویژن او ایس 27 بھی مطابقت رکھنے والے آلات کے لیے جاری کر دیے ہیں۔
اپ ڈیٹ عالمی سطح پر بیک وقت جاری کی گئی، جس کے بعد اہل آئی فون صارفین اپنے ڈیوائس کی سیٹنگز> جنرل > سافٹ ویئر اپ ڈیٹ میں جا کر آئی او ایس 27 ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
