اوستہ محمد سول اسپتال سے اغواء ہونے والی نومولود بچی بازیاب، اغواء کے شبے میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا


ڈیرہ مراد جمالی (قدرت روزنامہ) اوستہ محمد سول اسپتال سے اغواء ہونے والی نومولود بچی بازیاب اغواء کے شبے میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد سول اسپتال میں گزشتہ روز نومولود بچی کو اس وقت اغواء کیا گیا جب اسکی پیدائش کو محض آدھا گھنٹہ ہی گزرا تھا واقعے کے بعد پولیس اور ہسپتال انتظامیہ حرکت میں آگئی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بچی کو بازیاب کروا لیا گیا پولیس نے اغواء کے شبے میں ایک خاتون رفعت زوجہ عامر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert