اسلام آباد: سانحہ پمز میں بچ جانے والی واحد بچی زندگی کی بازی ہار گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد پمز اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل زندگی کی بازی ہارگئی۔
اسلام آباد کے پمز اسپتال میں آگ لگنے کے دوران نرس نے بچی کو بچالیا تھا جس کے بعد وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھی۔
تاہم اب وہ بچی ایزل انتقال کر گئی ہے۔
بچی کی والدہ آصفہ بی بی کا کہنا تھا کہ بچی 6 ماہ 10 دن کی 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی، بچی کو دھویں نے متاثر کیا ، یہ ہماری پہلی اولاد تھی۔
