فیلڈ مارشل سے متعلق بیان پر نثار کھوڑو کی وضاحت سامنے آگئی، غلط فہمی پر اظہارِ افسوس

کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے فیلڈ مارشل سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیان کے مفہوم سے پیدا ہونے والا تاثر ان کی نیت کے مطابق نہیں تھا، جس پر انہیں دلی افسوس ہے۔

نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ فیلڈ مارشل سے متعلق ان کے گزشتہ روز کے الفاظ کا جو مفہوم اخذ کیا گیا، وہ ان کی نیت نہیں تھی اور وہ اس پر مخلصانہ طور پر معذرت خواہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں ادارے کے وقار کا بہت احترام ہے اور وہ اپنے الفاظ سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert