لودھراں کے سکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹ گئی،ٹیچر سمیت 15 طالبات زخمی

لودھراں (قدرت روزنامہ)لودھراں کے سکول میں کیمیکل سے بھری بوتل پھٹ گئی،ٹیچر سمیت 15 طالبات جھلس گئیں،سکول کی نرسری کلاس میں کیمیکل لیب بنائے جانے کاانکشاف ہوا ۔

’’24نیوز ‘‘ کے مطابق لودھراں میں اڈا پرمٹ کے نجی سکول میں کیمیکل کی بوتل پھٹنےسے 14 طالبعلم اور خاتون ٹیچر جھلس کر زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

پولیس کے مطابق کیمیکل کی نوعیت جاننے کے لیے فرانزک ٹیم طلب،تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert