ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی، سب سے زیادہ اضافہ ڈیزل کی قیمت میں ہوا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 19 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 میں کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ 23 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں ڈیزل 7.29 فیصد، پیٹرول 6.40 فیصد اور ایل پی جی 3.26 فیصد مہنگی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیاد پر لہسن اور انڈے بھی مہنگے ہوئے جبکہ کیلے 6.17 اور ٹماٹر 5.66 فیصد سستے ہوئےپیاز کی قیمت میں 4.57 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 2.33 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

سالانہ بنیاد پر ایل پی جی 60.42، ڈیزل 54.21 اور پیٹرول 48 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لیے بجلی کے نرخ 33.54 فیصد بڑھے جبکہ ایک سال میں آٹا 33.27، مرچ پاؤڈر 16.37 اور مٹن 15.86 فیصد مہنگا ہوا۔

اسی طرح گائے کا گوشت 12.88 فیصد مہنگا ہوا، ۔سالانہ بنیاد پر آلو 35.31، چینی 20.95، انڈے 19.31 اور مرغی 15.26 فیصد سستی ہوئی، نمک اور مختلف دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert