مریم نواز کا حکومتِ پنجاب کے پرانے جہاز پر سفر کرنا کافی رسکی تھا: ملک محمد احمد خان

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے لندن کے نجی دورے کیلیے سرکاری طیارے کے استعمال پر ان کے دفاع میں آگئے۔

ملک محمد احمد خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ مریم نواز کی جانب سے جہاز کا استعمال طریقہ کار کے مطابق کیا گیا، طیارے کا استعمال قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی کیا جاتا ہے، پیٹرول کی زائد قیمتوں اور جہاز کے استعمال پر بحث کی جا سکتی ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چیف منسٹر صوبہ کا سربراہ ہوتا ہے، پنجاب 12 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، صوبے کی حدود بہت زیادہ ہے اس میں ممکن نہیں کہ وزیر اعلیٰ گاڑی میں سفر کریں، صوبے کا چیف ایگزیکٹو 10، 10 گھنٹے روڈ پر سفر کرے تو یہ کسی صورت مناسب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ لندن جہاز پر جانے کے اخراجات کی سوشل میڈیا خبروں کا پنجاب حکومت تسلی بخش جواب دے گی، وزیر اعلیٰ کا پنجاب حکومت کے پرانے جہاز پر سفر کرنا کافی رسکی تھا۔

WhatsApp
Get Alert