انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار، کشمیری عوام نے دھرنا دے دیا

ہٹیاں بالا (قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ہٹیاں بالا کے مقام پر کشمیر کے عوام نے دھرنا دے دیا۔حلقہ ایل اے 32 پر پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار نے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا، پی پی امیدوار نے ڈی آر او آفس میں دوبارہ گنتی کے لیے درخواست جمع کروا دی۔ اشفاق ظفر نے کہا کہ چھ سو بہتر ووٹوں کی لیڈ کو وزیراعظم فاروق حیدر کے تعلق واسطے والے پریذائڈنگ افسران نے ہار میں بدلا۔ دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر عبد الرشید سلہریا نے آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات میں سے 44کے رزلٹ کا

اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے25، پیپلز پارٹی 11اور مسلم لیگ (ن)نے چھ نشستیں حاصل کیں،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے،آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا۔چیف الیکشن کمشنر آزادجموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے ممبر الیکشن کمیشن فرحت علی میر اور ڈی جی اطلاعات راجہ اظہر اقبال کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 45 حلقوں میں ہونے والے انتخابات میں سے 44 کے رزلٹ آ چکے ہیں،پی ٹی آئی نے 25،پاکستان پیپلزپارٹی نے 11،مسلم لیگ ن نے 6،مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلزپارٹی نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے،آزادجموں و کشمیر کے ایک حلقے ایل اے 16 کے 4 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ آزادجموں و کشمیر کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 62 فیصد رہا،الیکشن کے انعقاد میں میڈیا بالخصوص محکمہ اطلاعات کا تعاون مثالی رہا،محکمہ اطلاعات کے مثالی تعاون پر اسکے شکر گزار ہیں۔چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ امن و امان برقرار رکھنے اور شفاف الیکشن کے انعقاد میں پاک فوج، سول آرمڈ فورسز،انتظامیہ اور عدلیہ نے بھرپور کردار ادا کیا،دھاندلی کی ایک بھی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی،کسی بھی حلقے کے رزلٹ نہیں روکے گئے۔ انہوں نے کہاکہ پولنگ کے اختتام پر متعلقہ پریذائیڈنگ آفیسرز نے نتائج کا اعلان کیا،ایل اے 16 باغ 4 پر 29 جولائی سے قبل پولنگ کرانے کی کوشش کریں گے،پریس کانفرنس کے دوران الیکشن ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے چار جوانوں کی شہادت پر ان کے بلندی درجات کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

Recent Posts

اعظم خان نے جس کتاب پر ہاتھ رکھ کر بیان دیا کیا وہ قرآن پاک ہی تھی؟، سائفر کیس کی سماعت میں عدالت کا ستفسار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ میں سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی…

5 mins ago

لڑکیاں سجاوٹ کا سامان نہیں، جنہیں دیکھیں اور ریجیکٹ کردیں: مایا خان

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مایا خان نے…

21 mins ago

میرے بڑے بھائی حقیقی زندگی میں سپر مین جیسے مضبوط ہیں، بابی دیول

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار بابی دیول نے کہا ہے کہ انکے بڑے بھائی سپر سنی…

29 mins ago

شمالی بلوچستان میں کل سے پھر بارش کی پیش گوئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)شمالی بلوچستان میں گرد آلود اور یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے۔پی ڈی…

38 mins ago

اسلام آباد ہائیکورٹ؛ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کرنے کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل…

46 mins ago

سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے کا خود کو زنجیروں سے باندھ کر احتجاج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شاہراہ دستور پر سپریم کورٹ کے سامنے ماں اور بیٹے نے خود…

47 mins ago