اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس کی رپورٹ خفیہ رکھنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے . الیکشن کمیشن نے تحریری حکمنامہ جاری کردیا .
الیکشن کمیشن نے پی پی ن لیگ کے خلاف قائم سکروٹنی کمیٹی کو 10 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا .
نیو نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وکیل شاہ خاور نے رپورٹ پبلک نہ کرنے کی درخواست کی تھی اس پر الیکشن کمیشن نے کہا کہ حیران ہیں کہ ہم ایسا آرڈر کیسے جاری کر سکتے ہیں جب کہ ہمارے سامنے پیش رپورٹ پبلک دستاویز بن چکی ہے شاہ خاور کی درخواست کو مسترد کرتے ہیں .
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کا کچھ حصہ منظر عام پر آچکا ہے جس میں پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی کمپنیوں سے پیسے لینے کا انکشاف ہوا ہے .
. .