پنجگور، گوارگو کے علاقے میں بارودی مواد کا دھماکا، دو بچے جاں بحق اور تین زخمی


پنجگور (قدرت روزنامہ)پنجگور کے تحصیل گوارگو کے علاقے فتح علی بازار میں بچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران انہیں ایک مشتبہ بارودی مواد ملا۔ بچوں کی جانب سے اسے چھیڑنے کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئیجاں بحق ہونے والے بچوں میں 9 سالہ ارمان ولد انور اور 10 سالہ عمل ولد سالم شامل ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں 9 سالہ شاہد، 7 سالہ زاہد ولد شاہد اور 12 سالہ نوراللہ ولد رفیق زخمی ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert