پارٹی کا ہر ممبر نواز شریف کیساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے، مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)مریم نواز کا کہنا ہےکہ پارٹی کا ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے . مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی ارکان حکومت کی بری کارکردگی پر شور مچا رہے ہیں، عمران خان اقتدار میں ہیں اس کے باوجود ان کے ممبران ان کی عزت نہیں کرتے .

انہوں نے کہاکہ حکومت کی کا رکردگی اچھی بری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کارکردگی ہے ہی نہیں . آپ کے اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز اپنی قیادت کے خلاف بات کرتے ہیں .
مریم نواز نے کہاکہ اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے مختلف خبریں پھیلائی جارہی ہیں، پارٹی کے رہنما نوازشریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں،نوازشریف کوڈرایا اوردھمکایاگیا . مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہاکہ بدترین حلات اور انتقام کے باوجود ن لیگ نہیں ٹوٹی، ہر ممبر نواز شریف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے،جس طرح کے مقدمات بنائے گئے مسلم لیگ اس کے باوجود نہیں ٹوٹی ،نوازشریف کی پارٹی عذاب سے گزرکرآئی ہے .
انہوں نے کہاکہ کیس میں التوا کےلئے روز ایک نیا بہانہ سامنے آ رہا ہے،مہنگائی ،بےروزگاری، مری سانحہ اورکس کس پر بات کریں . مریم نواز نے کہاکہ اکستان کامستقبل آئین اورقانون کےمطابق چلانےمیں ہے، حکومت گرانےکی جلدی پی ڈی ایم سےزیادہ حکومت کوخودہے،امیدہےماضی کی غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی، ادارے اپنی حدودمیں رہ کرکام کریں . مسلم لیگی رہنما نے مزید کہاکہ نوازشریف بہت جلدوطن واپس آئیں گے،نوازشریف کی واپسی کےوقت کاتعین پارٹی طےکریگی .
ان کا کہنا تھا کہ مجھےحکومت چنددنوں میں جاتی ہوئی نظرآرہی ہے، نالائق حکومت سےجتنی جلدی جان چھڑائی جائےبہترہے،ڈیل کی باتیں کرنےوالےحربےہم اچھی طرح جانتےہیں، مہنگائی ، لاقانونیت سےتوجہ ہٹانےکیلئےاسطرح کی باتیں کی جاتی ہیں . پارٹی کی نائب صدر نے کہاکہ مری میں36گھنٹےتک لوگ مددکاانتظارکرتےرہے، مجھے انتظار تھا عمران خان شہبازشریف سےشوزمانگ کراتریں گے،مری میں حکومتی نالائقی کی وجہ سےکئی افرادجان سےہاتھ دھوبیٹھے،سانحہ مری پروزرانےجسطرح بیانات دیےوہ بےحسی تھی، حکومت نےاموات کاذمہ دارعوام کوٹھہرایا .
مریم نواز نے مزید کہاکہ وزراکےبیانات سےلگ رہاہےان کاانجام قریب ہے،نالائق حکومت سے جلد نجات ملک کےمفاد میں ہے، حکومتی ارکان بھی کہہ رہےہیں عوام میں جانےکےقابل نہیں،پی ٹی آئی ممبران وزیراعظم کےمنہ پرانہیں بےعزت کررہےہیں .

. .

متعلقہ خبریں