دہشتگردی ایسا مسئلہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا: اسد عمر

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ایسا مسئلہ ہے جس پر کمپرومائز نہیں ہو سکتا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے پی حکومت نے تمام جماعتوں پر مشتمل جرگہ بلایا تھا، جرگے کے اعلامیے کی بنیاد پر مسئلے کو حل کریں۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ہر مسئلہ کیل نہیں ہوتا اور ہر مسئلے کا حل ہتھوڑا نہیں ہوتا۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ صوبے بنانے میں بانئ پی ٹی آئی کو بھی ساتھ رکھنا چاہیے، بانیٔ تحریکِ انصاف کی شمولیت کے بغیر نئے صوبوں کا تصور نہیں بنتا۔

WhatsApp
Get Alert