ہمیشہ کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے: گورنر کے پی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختون خوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیشہ کہتا ہوں ناچنے والے گھوڑے میدان میں نہیں دوڑتے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کو چلانے والا ہی بھگوڑا ہے اور علی امین گنڈاپور کی بھاگنے کی عادت پرانی ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں کارکن آگے اور خود پیچھے ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور ٹول پلازا سے واپس جاتے ہوئے دفعہ 144 کا بہانہ بنا رہے تھے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دفعہ 144 ڈی آئی خان کے مخصوص علاقوں میں مخصوص اوقات کے لیے نافذ تھی، یارک ٹول پلازا پر نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے ہی کارکنوں کو بے وقوف بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی۔
