امریکی ڈالر 278 روپے پر برقرار! پاؤنڈ اور یورو کے نرخ کیا ہیں؟ جانیں آج کے تازہ ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت کے نئے ریٹس جاری ہوگئے جہاں اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 278 روپے میں خریدا اور 278.10 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی فروخت 372.45 روپے اور یورو کی فروخت 319.10 روپے ریکارڈ کی گئی۔
فاریکس ریٹس کے مطابق اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 73.95 روپے میں خریدا اور 74.50 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.65 روپے میں خریدا اور 76.40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
کینیڈین ڈالر کی خریداری 193.93 روپے اور فروخت 199.25 روپے، آسٹریلوی ڈالر کی خریداری 191.65 روپے اور فروخت 198.76 روپے رہی۔
چینی یوآن 38.30 روپے میں خریدا اور 38.92 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ جاپانی ین کی خریداری 1.7342 روپے اور فروخت 1.8339 روپے ریکارڈ کی گئی۔
انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ
انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا بینک بائنگ ریٹ 276.95 روپے جبکہ بینک سیلنگ ریٹ 277.45 روپے رہا۔
انٹر بینک میں یورو 309.24 روپے میں خریدا اور 309.80 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کا بینک بائنگ ریٹ 365.42 روپے اور سیلنگ ریٹ 366.08 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
سعودی ریال کا بینک بائنگ ریٹ 73.77 روپے اور سیلنگ ریٹ 73.90 روپے، جبکہ یو اے ای درہم کے ریٹس بالترتیب 75.65 اور 76.40 روپے کے قریب رہے۔
