‘ہانیہ اب آپے سے باہر ہورہی ہیں’، جیا علی کے تبصرے پر ہانیہ نے ردعمل دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ)اداکارہ و سابق سپر ماڈل جیا علی نے اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے تبصرہ کیا جو سوشل میڈیا صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔

جیا علی نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے ہانیہ عامر اور درفشاں سلیم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا گیا۔

جیا علی نے ہانیہ عامر کا انتخاب کیا تاہم ان کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہانیہ عامر آؤٹ آف کنٹرول ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہانیہ عامر ایک بہترین اداکارہ ہیں، پاکستان کا چہرہ ہیں اس لیے انہیں اپنے رویے کا خیال رکھنا چاہیے۔

دوسری جانب جیا کے اس وائرل بیان پر ہانیہ نے بھی ردعمل دیا اور طنزیہ و تمسخر اڑانے والے انداز میں جیا کا جملہ دہرایا اور لکھا ‘آؤٹ آف کنٹرول ہوگئی، شٹ’۔

WhatsApp
Get Alert