وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزارت اطلاعات نے مکہ معاہدے پر غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹس کو مسترد کردیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ مکہ معاہدے پر غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹس قیاس آرائیوں پرمبنی ہیں۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابل سمجھوتہ ہے، سعودی عرب کے دفاع پر پاکستان کا عزم واضح اور ناقابل سمجھوتہ ہے، مشترکہ دفاع کی آپریشنل تفصیلات عملیاتی رازداری کا معاملہ ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق غیر مصدقہ اور گمنام ذرائع پر مبنی قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، من گھڑت اعدادو شمار کے بجائے سرکاری بیانات پر انحصارکیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert