نوتال قومی شاہراہ پر کوچ کی چھت پر سوار مسافر گر کر جاں بحق، رکشے سے تصادم میں خواتین سمیت 16 افراد شدید زخمی
تیز رفتار مسافر کوچ روڈ کنارے الٹ گئی، مقامی ہسپتال میں ناکافی سہولیات کے باعث زخمی جیکب آباد، سکھر اور لاڑکانہ ریفر

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) نوتال قومی شاہراہ مسافر کوچ اور رکشے میں تصادم ایک مسافر ہلاک و دو خواتین سمیت سولہ افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد جیکب آباد ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق نوتال پولیس تھانے کی حدود ایٹ ایف سی چیک پوسٹ قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی مسافر کوچ اور رکشے کے درمیان ٹکرانے سے کوچ کی چھت پر سوار ایک مسافر گر کر موقع پر ہی ہلاک جبکہ کوچ روڈ کنارے الٹ گئی جس سے دو خواتین سمیت سولہ افراد شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع پر ایس ایچ او نوتال غلام علی کنڈرانی و پولیس نفری کے ہمراہ فوری امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو جیکب اباد سکھر لاڑکانہ ریفر کردیا گیا پولیس کے مطابق زخمی افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے بتایا جارہاہے
