80 لاکھ کا فراڈ کیس! اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، عدالت نے رقم واپس نہ کرنے اور فراڈ پر سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے اداکارہ مومنہ اقبال کی بہن رمشا اقبال کے خلاف مقدمہ درج کرنے سے متعلق ماتحت عدالت (سیشن کورٹ) کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

اس سے قبل سیشن کورٹ نے ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی درخواست پر عمل کرتے ہوئے رمشا کے خلاف پولیس کو مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

ایم پی اے کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا تھا کہ رمشا نے باہر ملک جانا تھا جس کی وجہ سے انہیں 80 لاکھ روپے کی رقم امانت کے طور پر دی گئی تھی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ رقم واپس نہ کرنے اور فراڈ پر سیشن کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔

رمشا کے وکیل نے سیشن کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ثاقب چدھڑ جو 80 لاکھ روپے کا دعویٰ کر رہے ہیں، وہ رقم وہ 2022ء میں ہی واپس حاصل کر چکے ہیں۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ماتحت عدالت نے تمام اصل حقائق کو نظر انداز کر کے مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے دونوں فریقین کے دلائل سننے اور حقائق کا جائز لینے کے بعد سیشن کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ رمشا کے حق میں دے دیا۔

WhatsApp
Get Alert