سعودی عرب نے ایشیا کیلیے خام تیل کی قیمتوں میں غیر معمولی کمی کر دی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے غیر متوقع طور پر نومبر میں ایشیا کے لیے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ سعودی عرب کے اس اقدام کے بعد ایشیا کیلیے خام تیل کی قیمتیں 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی تیل کمپنی آرامکو نے نومبر کے لیے ایشیا کو فراہم کیے جانے والے عرب لائٹ خام تیل کی سرکاری قیمتِ فروخت عمان اور دبئی کی اوسط قیمتوں سے 5 ڈالر فی بیرل کم مقرر کی ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 3 ڈالر کم ہے۔

اس کے برعکس شمال مغربی یورپ اور بحیرہ روم کے لیے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ نومبر کی یہ رعایت جون 2020 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert