ورلڈ بینک نے وفاقی حکومت کی کرپشن کا پول کھول دیا، وقاص اکرم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک نے وفاقی حکومت کی کرپشن کا پول کھول دیا ہے۔
ایک ویڈیو بیان میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا نہیں، ملک میں عدم استحکام کی اصل ذمے دار موجودہ وفاقی حکومت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے وفاقی حکومت کی کرپشن کا پول کھول دیا ہے۔
پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ مذاکرات وفاق کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ناکام ہوئے، ہم نےکبھی مذاکرات کے راستے سے گریز نہیں کیا۔
