جب سالا وارداتیں کر رہا تھا اس وقت دین نہیں یاد تھا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوئی احد خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب سالا وارداتیں کر رہا تھا اس وقت دین نہیں یاد تھا؟ انہوں نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب سالا وارداتیں کر رہا تھا اس وقت دین نہیں یاد تھا، میں گناہ گار آدمی ہوں کہنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
یہ منافقت ہے ہمارا دین نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ دین حلیہ یا وضع قطع سے نہیں روح کی پاکیزگی سے آتا ہے۔
جب سالا وارداتیں کر رہا تھا اسوقت دین نہیں یاد تھا۔ میں گناہ گار آدمی ھوں کہنے کی جسارت کر رہا ھوں ۔ یہ منافقت ھے ھمارا دین نہیں۔ دین حلیہ یا وضع قطع سے نہیں روح کی پاکیزگی سے آتا ھے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) October 7, 2026
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بہنوئی احد خان نے الزام عائد کیا کہ یہ ججز اور چیف منسٹر بڑے بدقسمت لوگ ہیں، اپنی قبر ٹھیک کرنے کی بجائے آخرت برباد کر رہے ہیں۔ احد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بھی غیر قانونی طور پر جیل میں بند ہیں، یہ قانونی غیرقانونی بات چھوڑ بھی دیں تو یہ سب لوگ کیا کر رہے ہیں، ہمارے ججز اور چیف منسٹرز کی عمریں 60 سال سے اوپر ہوگئے ہیں، باقی 15 بیس سال عمریں رہ گئیں، یہ اپنی قبر ٹھیک کرنے کی بجائے اپنی آخرت خراب کررہے ہیں، اللہ نے ان کو قوم کو ٹھیک کرنے کا موقع دیا تھا لیکن یہ الٹا چل پڑے ہیں، یہ غلط طریقے سے پیسا کما کر کیا خیال ہے کہ دنیا میں انجوائے کریں گے؟عمران خان نے جوانی میں جو کچھ کیا لیکن اس وقت صفر گناہ کے ساتھ ہیں، جیل میں کوئی گناہ نہیں کرسکتے، نہ جھوٹ بول سکتے، نہ غیبت کرسکتے ہیں، ان کی بہنیں جو کچھ بھی کررہی ہیں، وہ سعادت کیلئے کررہی ہیں، آپ ان کو شکست نہیں دے سکتے۔
میں ہر نماز کے بعد ان کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ ان کو موت سے پہلے توبہ کی توفیق دے دینا۔ میں نام لے کر ان کیلئے دعا کرتا ہوں۔ ہمیں کوئی فکرنہیں ہے ہم نے یہ جتنا مرضی ظلم کرلیں ہمارے درجات بلند ہورہے ہیں۔ آپ بانی پی ٹی آئی اور ان کی بہنوں کو ہرا نہیں سکتے۔
