نادرا کا شناختی دستاویزات کی مدت اور ڈیلیوری کا نیا شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شناختی دستاویزات کی مدت اور ڈیلیوری کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔
نادرا کی جانب سے شناختی دستاویزات کی پراسیسنگ مختلف کیٹیگریز کے تحت کی جاتی ہے اور ہر کیٹیگری کی ڈیلیوری کا وقت مختلف ہے۔ تمام شناختی دستاویزات کی میعاد مقرر ہے اور یہ بھی طے شدہ ہے کہ یہ دستاویزات کون بنوا سکتا ہے۔
ب فارم:
18 سال سے کم عمر بچوں کیلیے والدین یا قانونی سرپرست بنا سکتا ہے
اس کی میعاد 3 مراحل میں ہے؛ پہلا 3 سال تک، دوسرا 10 سال تک اور تیسرا 18 سال کی عمر تک
نارمل فیس پر 7 دن اور ایگزیکٹو پر 1 دن میں ملے گا، ارجنٹ سہولت دستیاب نہیں
جووینائل کارڈ:
18 سال سے کم عمر بچوں کیلیے
میعاد ب فارم جیسی ہی ہے
نارمل 31 دن، ارجنٹ 23 دن اور ایگزیکٹو 9 دن میں ملے گا
شناختی کارڈ اور اسمارٹ شناختی کارڈ:
18 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلیے
میعاد 10 سال ہے اور 60 سال کے بعد تاحیات
سادہ شناختی کارڈ نارمل 15، ارجنٹ 12 اور ایگزیکٹو 6 دن میں
اسمارٹ کارڈ نارمل 31، ارجنٹ 23 اور ایگزیکٹو 9 دن میں ملے گا
نائیکوپ:
بیرون ملک مقیم پاکستانی شہریوں کیلیے
میعاد 10 سال، ڈیلیوری 31، 23 اور 9 دن
پی او سی:
غیر ملکی شہری جو پاکستانی نژاد ہوں
میعاد 5 سے 7 سال، ڈیلیوری 31، 23 اور 9 دن
فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ:
18 سال سے زائد عمر کا کوئی بھی فرد خاندان کو رجسٹر کروا سکتا ہے
یہ 24 گھنٹے میں فوری مل جاتا ہے
منسوخی سرٹیفکیٹ:
متوفی کے خون کے رشتہ دار کیلیے
نارمل فیس پر صرف 2 دن میں جاری ہوگا
