سرفراز بگٹی نے فرسودہ قبائلی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی بیرون ملک تعلیم کی مثال دی، ظہور بلیدی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر ظہور بلیدی ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ سرفراز بگٹی کے اس بات کو سیاق و سباق سے نہ ہٹائیں کیچ و مکران کی بچیوں نے باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا شکریہ ادا کیا تو انہوں نے خواتین کے کام کرنے کو معیوب سمجھنے والی فرسودہ قبائلی سوچ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی مثال دی جو خود بھی ایک قبائلی معاشرے سے تعلق رکھتی ہے۔ اگر سابق قوم پرست وزرا اعلی سردار اختر مینگل، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ریاست کے خلاف برسرپیکار لوگوں کے بچوں کی بیرون ملک تعلیم آپ کے نزدیک قابلِ قبول ہے تو سرفراز بگٹی کے لیے الگ معیار کیوں؟ انہوں نے مزید لکھا کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت بلوچ خواتین کو تعلیم، خودمختاری اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، جو بلاشبہ ایک قابل ستائش اقدام ہے۔

WhatsApp
Get Alert