سکیورٹی صورتحال کے تناظرمیں آرٹیکل232کےتحت پورے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کا معاملے پر حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد وفاقی کابینہ اجلاس میں مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔
اس حوالے سے تجویز دی گئی کہ سکیورٹی صورتحال کےتناظرمیں آرٹیکل232کےتحت پورے صوبے میں ایمرجنسی لگائی جائے، بےامنی کا شکار خیبرپختونخوا کے 12اضلاع کے انتظامی امور کا معاملہ الگ سے دیکھا جائے، سابق فاٹاکے 8 اور ڈی آئی خان، لکی مروت،کرک،کوہاٹ اضلاع کا کنٹرول وفاق کے پاس ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنرفیصل کریم کنڈی کو ہی صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اختیار سونپے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وفاقی کابینہ وزارت قانون، وزارت داخلہ کی تجاویزکی روشنی میں فیصلوں کی منظوری دےگی۔

WhatsApp
Get Alert