مصباح الحق کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے پر غور

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق کپتان اور کوچ مصباح الحق کو افغانستان کرکٹ ٹیم کا اگلا کوچ بنانے پر غور جاری ہے . 47 سالہ سابق قومی کپتان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستان کے ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور اس کے بعد سے وہ اپنے آپشنز کی تلاش اور جائزہ لے رہے ہیں .

سابق جنوبی افریقی لیجنڈ لانس کلوزنر اس سے قبل افغانستان ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب انہوں نے ستمبر 2019ء میں یہ عہدہ سنبھالا تھا .

مصباح الحق کے ساتھ ساتھ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود بھی افغانستان کے ہیڈ کوچ کے لیے ایک اور ممکنہ امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں . اس عہدے کے لیے اظہر کا انٹرویو بھی لیا گیا . تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں