جوابی کارروائی کے چکروں سے پائیدار سلامتی قائم نہیں کی جا سکتی، قطر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے کہا ہے کہ ہمیں اختلافات اور تنازعات کی وجوہات کا خاتمہ کرنا ہو گا کوئی بھی ریاست دوسروں کے لیے خطرہ نہیں بن سکتی۔
اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے خطے میں زلزلے جیسی صورتحال کا سامنا ہے خطے میں واقعات کے اثرات باہر تک پھیل چکے ہیں، واقعات نے سلامتی اور استحکام کے تصور کو آزمائش میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خطے کے استحکام کے لیے سفارت کاری کے ذریعے کام کر رہے ہیں سفارت کاری اور معاشی استحکام کا آپس میں گہرا تعلق ہے، جوابی کارروائی کے چکروں سےپائیدار سلامتی قائم نہیں کی جا سکتی ہمیں باہمی اعتماد قائم کرنا ہوگا اور کشیدگی کی وجوہات کا تدارک کرنا ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کو ایسے فریم ورک کی ضرورت ہے جس میں خودمختاری کا احترام کیا جائے شراکت داروں کے ساتھ مل کرکشیدگی کم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert