محکمہ تعلیم سندھ کا تعلیمی اداروں کیلئے نوٹیفکیشن جاری

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ 12سال سےکم عمر طلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے، جبکہ اس سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں محکمہ تعلیم سندھ نے نجی و سرکاری اسکولوں کیلئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 12سال کی عمر کے طلبا کو ویکسین لازمی لگوانی ہوگی اور ان کی تعلیمی اداروں میں مکمل حاضری ہوگی۔
اس کے علاوہ 12سال سےکم عمرطلبا 50 فیصد حاضری کے ساتھ اسکول آئیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی ادارے ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں گے۔


واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی لہر کے پیش نظر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے پھر پابندیاں لگادی ہیں، 10فیصد سے زائد وائرس والے شہروں میں انڈور تقریبات، ڈائننگ بند کردیں گئیں جبکہ مزار، ٹرانسپورٹ، سنیما، تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں محدود ہوں گی ، چھوٹے بچے ایک دن چھوڑ کر اسکول جائیں گے تاہم 12سال سے اوپر کے ویکسین شدہ بچوں کی مکمل حاضری لازمی ہوگی۔
کاروباری مراکز، دفاتر بند نہیں ہوں گے لیکن خطرے کے حساب سے ٹارگٹڈ لاک ڈاؤنز لگائے جاسکتے ہیں، این سی او سی کی پابندیوں کو اطلاق کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور حیدرآباد میں فوری طور پر ہوگا جبکہ محکمہ داخلہ سندھ نے بھی پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردی ہے ۔
این سی او سی کی نئی پابندیوں کا اطلاق 20سے 30؍ جنوری تک جاری رہے گا، اس دوران 27جنوری کو صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا، تاہم شادیوں کیلئے عائد پابندیاں 24جنوری سے نافذ العمل ہو کر 15؍ فروری تک جاری رہیں گی۔

Recent Posts

پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

پشاور(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ کا حصہ بنے گی یا نہیں ؟ نو منتخب گورنر…

6 hours ago

سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کاسعودی وفد پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد میں…

6 hours ago

پیپلزپارٹی کا وفاقی کابینہ میں شمولیت کا امکان، بلاول بھٹو کو کونسی وزارت ملے گی ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکمران اتحاد مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)…

6 hours ago

انجینئر امیر مقام نے وکلاء کو 9مئی کے حوالے سے “مشورہ ” دیدیا

سوات (قدرت روزنامہ) وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام…

6 hours ago

ایرانی سفیر اور امیر جماعت اسلامی کی ملاقات: پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ایرانی سفیر رضا…

6 hours ago

ایک وقت میں کراچی میں ٹارگٹ کلنگ ہوا کرتی تھی،اب حالات بہتر ہیں،وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات اب…

6 hours ago