جمہوریت کا درس دینے والوں کی اپنی جماعت میں گدی نشینی ہے، حنا پرویز بٹ

لاہور (قدرت روزنامہ) لیگی رہنما حنا پرویز بٹ کا کہنا ہے مولانا فضل الرحمان جمہوریت کی بات کرتے ہیں لیکن خود کی پارٹی میں بادشاہت اور گدی نشینی ہے.

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان آئین کی بات کرتے ہیں لیکن آئین اور جمہوریت کے خلاف برسرپیکار دہشتگرد ٹی ٹی پی اور افغان طالبان کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں. دہشتگرد ہمارے عوام اور سیکیورٹی اداروں پر حملے کریں اور مولانا فضل الرحمان ان سے مذاکرات کی وکالت کرتے ہیں. عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟

WhatsApp
Get Alert