دلچسپ بات یہ ہےکہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کا دعویٰ کرتی ہے لیکن مذاکرات چاہتی نہیں ہے، عمار مسعود
کیونکہ جب تک پی ٹی آئی سے محاذآرائی قائم رہے گی تو حکومت چلتی رہے گی، جس دن محاذ آرائی ختم ہوگئی تو حکومت بھی خطرے میں آجائے گی۔ تجزیہ عمار مسعود

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تجزیہ کار عمار مسعود کا کہنا ہے کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت پی ٹی آئی سے مذاکرات کا دعویٰ کرتی ہے لیکن مذاکرات چاہتی نہیں ہے، کیونکہ جب تک پی ٹی آئی سے محاذآرائی قائم رہے گی تو حکومت چلتی رہے گی، جس دن محاذ آرائی ختم ہوگئی تو حکومت بھی خطرے میں آجائے گی۔ وی نیوز کے پر اپنے تبصرے میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑی دلچسپ بات ہے کہ حکومت مذاکرات کا دعویٰ کرتی ہے، لیکن حکومت مذاکرات چاہتی بھی نہیں ہے۔
یہ ہم نے کئی بار بات کی ہے، حکومت مذاکرات اس لئے نہیں چاہتی کہ حکومت کی لائف لائن عمران خان کی اختلافی پالیسی اور محاذ آرائی ہے۔ جس وقت تحریک انصاف مذاکرات کیلئے تیار ہوگئی ، اور پی ٹی آئی نے فیصلہ کرلیا کہ ہم مذاکرات سے کوئی نہ کوئی حل نکالیں گے تو اس کے ساتھ حکومت کی لائف لائن کم ہوجاتی ہے۔
حکومت مذاکرات کرنے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن مذاکرات چاہتی نہیں ہے۔ اگر تحریک انصاف مذاکرات پر تیار ہو جائے تو حکومت کی لائف لائن کم ہو جاتی ہے، عمار مسعود
@ammarmasood3 https://t.co/6t0Bqi23x4— WE News (@WENewsPk) October 21, 2026
ویسے حکومت کہتی ہے کہ ہم چاہتے ہیں مذاکرات ہونے چاہئیں، ڈائیلاگ سے مسائل حل ہوں، اسمبلی کے فورم پر بھی مذاکرات کی دعوت دیتے ہیں۔
لیکن یہ دل میں مذاکرات نہیں چاہتے، اب رانا ثناء اللہ کا بیان ان کو غصہ اور اشتعال دلانے کیلئے ہے کہ اسی وزیراعظم کو کہتے تھے کہ گھسیٹ کے نکالنا ہے اب اسی کے پاس مذاکرات کیلئے آرہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اندر کے بہت سارے لوگ ہیں جن کو یہ جملہ بہت چُبا ہوگا اور کہتے ہوں گے چھوڑو مذاکرات کو۔جب پی ٹی آئی سے محاذآرائی قائم رہے گی تو حکومت چلتی رہے گی، جس محاذ آرائی ختم ہوگئی تو ان کی حکومت خطرے میں آجائے گی۔
