روزانہ 2 عدد لونگ کھانے سے کیا ہوتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لونگ پاکستانی و ہندوستانی کھانوں میں استعمال کیا جانے والا ایک خوشبودار مصالحہ ہے، لیکن اس کی بہترین خصوصیات کی وجہ سے اس کا استعمال ہربل دواؤں اور کئی گھریلو نسخوں میں بھی کیا جاتا ہے۔لیکن روزانہ 2 عدد لونگ چبا کر کھانے سے آپ کو کونسے بہترین فوائد حاصل ہو سکتے ہیں آیئے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔

روزانہ لونگ کھانے کے فوائد

مدافعتی نظام میں بہتری

لونگ ہمارے جسم میں سفید خون کے خلیوں کی مقدار میں اضافہ کرتی ہے، جو انفیکشن سے لڑنے میں ہماری مدد کرتے ہیں، اور یہ ہمارے مدافعتی نظام کو تیز کرتی ہے۔

نظامِ ہاضمہ کے لئے مفید

لونگ کو ہاضمے کے مسائل کے حل کے لئے سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ہاضم انزائمز کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے، لونگ کھانے سے متلی بھی دور ہوتی ہے، جبکہ لونگ میں موجود ریشہ یعنی فائبر کی وافر مقدار ہاضمہ صحت کو فروغ دیتا ہے اور قبض دور کرتا ہے لونگ کا استعمال پاؤڈر کی شکل میں کریں یا اسے شہد میں ملا کر چبا لیں دونوں طریقوں سے استعمال مفید ہے۔

دانت کے درد میں مفید

دانت کی تکلیف دور کرنے کے لئے لونگ کا استعمال بہترین ہے، یہ دانت کے درد کو فوری دور کرتی ہے اور منہ کے جراثیم بھی ختم کر دیتی ہے، جس بھی دانت میں درد ہو وہاں لونگ رکھ لیں اور دانتوں کے بیچ میں دبا لیں جیسے جیسے اس کا عرق نکلے گا درد دور ہو جائے گا۔

صحت مند جگر

لونگ کا استعمال جگر کو صحت مند رکھنے کے لئے بھی مفید ہے، یہ جگر کی سوزش دور کرتی ہے، روزانہ لونگ کا استعمال جگر کے امراض سے محفوظ رکھنے کا بہترین زریعہ ہے۔

جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنائے

لونگ میں فلیونائیڈ، مینگنیس اور دیگر ایسے غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اس میں موجود اجزاء ہڈیوں کی کثافت کو بڑھاتے ہیں جوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

23 mins ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

56 mins ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

1 hour ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

2 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

2 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

2 hours ago