سہیل آفریدی کا تو پتہ نہیں لیکن شفیع جان پلان ’ بی ‘ ڈھونڈ رہا ہے جو اس سے گِر گیا تھا، شیر افضل مروت

وہ کہتے تھے کہ ایک گرے گا تو دوسرا اٹھے گا، لیکن جنھوں نے اٹھنا تھا، وہ سب عمرے پر گئے ہوئے ہیں، شیر افضل خان مروت کا پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت کا کہنا ہے کہ وہ کہتے تھے کہ ایک گرے گا تو دوسرا اٹھے گا، لیکن جنھوں نے اٹھنا تھا وہ سب عمرے پر گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنماؤں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ سہیل آفریدی کا تو پتہ نہیں لیکن شفیع جان پلان ’بی‘ ڈھونڈ رہا ہے جو اس سے گر گیا تھا۔
وہ کہتے تھے کہ ایک گرے گا تو دوسرا اٹھے گا، لیکن جنھوں نے اٹھنا تھا اب بتایا گیا ہے کہ وہ سب عمرے پر گئے ہوئے ہیں۔

اسی طرح شیر افضل خان مروت نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں 25سالوں میں جو اختلافات ہیں کبھی ختم نہیں ہوئے، عمران خان بھی باہر آکر پی ٹی آئی کو متحد نہیں کرسکتے، بیرسٹر گوہر کے بیانات کہ ہم کھڑے ہیں ، وہ بس کھڑے ہی ہیں، لیکن باقی پارٹی کا اسٹرکچر ، تنظیم آج سے نہیں ،پی ٹی آئی میں 25سالوں میں جو اختلافات ہیں کبھی ختم نہیں ہوئے۔
اب اختلافات پارٹی میں عداوتیں بن چکی ہیں، اس عداوتوں کو عمران خان بھی ختم نہیں کرسکتے ، پارٹی کے اندر گروپنگ اور تقسیم کا عمران خان نے کبھی برا نہیں منایا ، اگر موجودہ حالات میں پارٹی کی قیادت معاملہ فہم لوگوں کو سونپی جاتی تو زمینی حقائق سے آگاہ تھے۔
پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ نقصان آپس کی تقسیم نے پہنچایا ہے، اب مخالفین کچھ کریں یا نہ کریں ، آج ہم اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ کوئی ایک بھی شخصیت پی ٹی آئی کو متحد نہیں کرسکتی۔ ہر کسی لیڈر کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کسی نہ کسی کی ایماء پر کی جاتی ہے۔سیکرٹری جنرل بیٹھ کر کہتا ہے کہ یہ سانپ اور سنپولیئے ہیں، وہ پوری اسمبلی کو سانپ سنپولیئے کی تشبیہ کس حیثیت میں دے رہے ہیں؟اس پر ردعمل تو آنا ہی تھا۔

WhatsApp
Get Alert