او آئی سی کی مکہ، مدینہ، طائف اور جدہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

سعودی عرب (قدرت روزنامہ)اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، طائف اور جدہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
او آئی سی کےسیکریٹری جنرل اسماعیل ولدشیخ احمدکاکہنا ہےکہ مقدس مقامات کونشانہ بنانا پوری مسلم امہ پرحملے کےمترادف ہے،اسلامی دنیا حوثی ملیشیاکی کارروائیاں روکنے کے لیےٹھوس مؤقف اپنائے۔
سیکریٹری جنرل نےسعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کےتحفظ کےلیےکیےجانےوالے اقدامات کی حمایت کا اعادہ کیا،او آئی سی کےمطابق حملوں میں ملوث عناصر کےاحتساب کےلیےعالمی سطح پر اقدامات ضروری ہیں۔
