یورپی ایئر ایجنسی کا پاکستان سے پابندیاں اٹھانے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کا پاکستان پر عائد سفری پابندیوں سے متعلق بڑا فیصلہ،، اکاؤ آڈٹ سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے پاکستان پر سے یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے سے صاف انکار کر دیا۔پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ ایاسا خود کریگی یا کسی تیسرے ملک سے کرائے گی، ایاسا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے پی آئی اے کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں سی ای او پی آئی اے کو دو ٹوک الفاظ میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔
ایسا نے پی آئی اے کے خط کے جواب میں اکاؤ آڈٹ سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے اکاؤ آڈٹ کی بنیاد پرپابندیاں ہٹانے سے صاف انکار کر دیا۔
دو صفحات پر مشتمل خصوصی مراسلے میں کہا ایاسا اکاؤ آڈٹ کی بنیاد پر یورپی روٹ کی پابندیاں ختم نہیں کر سکتی۔ کیونکہ اس آڈٹ کا یورپی روٹ پر پابندی سے کوئی تعلق نہیں،ایاسا آڈٹ کے بعد بھی سول ایوی ایشن کی کارکردگی کا جائزہ لے گی اور پابندیاں ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام سے مشاورت کرے گی۔ پاکستانی ائیرلائن سے یورپی روٹ کی پابندیاں ہٹانے کے لیے پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ کیا جائے گا۔ ایاسا آڈٹ کے بعد یورپی روٹ کی پابندیاں ختم کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
خط میں پروازوں کی سلامتی،سیفٹی مینجمنٹ سسٹم سےمتعلق پی آئی اے کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یورپی یونین سیفی ایجنسی نے مزید کہا کہ پیشہ وارنہ لائسنس سے متعلق ایاسا حکام کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں، کورونا کے باعث ایاسا عملے کے سفر پر پابندی ہے، کسی تیسرے ملک کے ذریعے پابندی اٹھانے کے لیئے آڈٹ کروایا جاسکتا ہے،پی آئی اے کسی بھی پیش رفت سے متعلق ایاسا کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

Recent Posts

جمائما کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن (قدرت روزنامہ )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ…

2 hours ago

شیر افضل مروت نے شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے فیصلے کی تردید کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی…

2 hours ago

آم کے شوقین افراد کے لیے بری خبر، باغات میں بیماری پھیل گئی

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیلنےکاانکشاف ہوا ہے،حکومت کی جانب سے…

3 hours ago

کراچی میں پلاسٹک کے شاپروں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ) حکومت نے کراچی کی حدود میں پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال اور فروخت…

3 hours ago

تعمیراتی شعبے کے لیے اچھی خبر، سیمنٹ کی قیمت میں مزید کمی

کراچی(قدرت روزنامہ) گزشتہ ہفتے ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی ہے۔…

3 hours ago

پاکستان میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل والی بال ایونٹ کا شیڈول جاری کردیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اینگروا کاوا نیشنز والی بال لیگ 2024 کے شیڈول کا اعلان…

3 hours ago