میرے بڑا بھائی جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسے کوہاٹ میں آفس سے نقاب پوش لوگوں نے اغواء کر لیا، شفیع جان کا الزام

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنماء شفیع جان نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے بڑا بھائی جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، اسے کوہاٹ میں آفس سے نقاب پوش لوگوں نے اغواء کر لیا، انہوں نے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ میں خان کے نظریے سے پیچھے ہٹ جاؤں گا تو یاد رکھیں! زندگی موت الله کے ہاتھ میں ہے، میں نے اپنا بھائی الله کے سپرد کردیا ہے۔
ایکس پر اپنے بیان میں شفیع جان نے کہا کہ آج دوپہر 2 بجے میرے بڑے بھائی احسان کو جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اسے کوہاٹ میں اپنے آفس پولیس اور نقاب پوش لوگوں نے اغواءکر لیا ، لیکن یاد رکھیں اگر اآپ میرے بھائی کو اغوا کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ میں خان کے نظریے سے پیچھے ہٹ جاوں گا تو یاد رکھیں زندگی موت الله کے ہاتھ میں ہے، میں نے اپنا بھائی الله کے سپرد کردیا ہے وہ جانے اور آپ، میں خان کے نظریے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا چائے کچھ بھی ہوجائے۔
آج دوپہر ۲ بجے میرے بڑے بھائی احسان کو جس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اسے کوہاٹ میں اپنے آفس پولیس اور نقاب پوش لوگوں نے اغواءکر لیا ، لیکن یاد رکھیں اگر اآپ میرے بھائی کو اغوا کر کے یہ سمجھتے ہیں کہ میں خان کے نظریے سے پیچھے ہٹ جاوں گا تو یاد رکھیں زندگی موت الله کے ہاتھ میں ہے، میں نے اپنا بھائی الله کے سپرد کردیا ہے وہ جانے اور آپ، میں خان کے نظریے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹوں گا چائے کچھ بھی ہوجائے۔
سوال یہ ہے کہ بڑے بھائی احسان کو کس الزام کے تحت حراست میں لیا گیا؟ اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو ان کی گرفتاری کی وجوہات اور مقامِ حراست کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیوں نہیں کیا جارہا۔
— Shafi Jan (@ShafiJanPTI) October 29, 2026
سوال یہ ہے کہ بڑے بھائی احسان کو کس الزام کے تحت حراست میں لیا گیا؟ اگر انہیں گرفتار کیا گیا ہے تو ان کی گرفتاری کی وجوہات اور مقامِ حراست کے بارے میں فوری طور پر آگاہ کیوں نہیں کیا جارہا۔
شفیع جان نے مزید اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان کی ھمشیرہ نورین نیازی صاحبہ کی دورانِ حراست طبیعت خراب ہونے اور انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیے جانے کی اطلاعات انتہائی تشویشناک ہیں۔
افسوس کہ اطلاعات کے مطابق اہلِ خانہ کو بھی ان کی ہسپتال منتقلی سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ اس وقت ان کے اہل خانہ کو ان سے ملنے بھی نہیں دیا جارہا۔ ان کے اہل خانہ اس وقت ہسپتال میں موجود ھیں۔
نورین نیازی انگریز کے کالے قانون ۳ ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ھے ۔ حکام فوری طور پر ان کی صحت سے متعلق تفصیلات خاندان کو فراہم کریں، بہترین طبی سہولیات یقینی بنائیں اور اہلِ خانہ کو ملاقات کی اجازت دیں۔
