کوئٹہ، گائی خان چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے گائی خان چوک پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ان کا بھائی شدید زخمی ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ گائی خان چوک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو بھائیوں کو نشانہ بنایا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔واقعے کے فورا بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو طبی امداد و ضروری کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی بھائی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

WhatsApp
Get Alert